ہوا کادباؤ کم ہونےپر ریسکیو آپریشن کامیابی سےمکمل کیا،میجر جنرل عادل رحمانی

Aug 23, 2023 | 09:40 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: میجر جنرل عادل رحمانی نے کہا ہے کہ چیئر لفٹ میں پھنسے لوگوں کو بچانا ایک مشکل آپریشن تھا جس میں ایک ٹرالی ہوا میں معلق تھی، علاقے میں ریسکیو کا سامان پہنچانے میں مشکلات کا سامنا تھا، سلنگ آپریشن کے ذریعے ٹرالی کو ریسکیو کرنے کی کوشش کی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق بٹگرام میں کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد میجر جنرل عادل رحمانی نے کہا ہے کہ صبح حادثے کی اطلاع ملتے ہی بروقت ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا، آپریشن میں آرمی ایوی ایشن اور فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا، ہوا کے تیز دباؤ کی وجہ سے ریسکیو کے کام میں مشکلات پیش آئیں۔

میجر جنرل عادل رحمانی نے کہا ریسکیو ٹیم نے سب سے پہلے ٹرالی کو مستحکم کرنے کیلئے اس کے اینکر پوائنٹس کو مضبوط کیا، شام کے وقت ہوا کا دباؤ کم ہونے پر آپریشن کا دوبارہ آغاز کیا گیا اور زپ لائن آپریٹر کی خدمات اصل کی گئیں، ان کی مدد سے رات گئے کامیابی سے آپریشن مکمل کیا گیا۔

آپریشن کی کامیابی پر مقامی آبادی اور خصوصاً ریسکیو کیے گئے افراد کے اہل خانہ نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں