ایک نیوز: مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں گرج اور چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جبکہ پہلے گرد و غبار ہوا۔ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے اور صحن حرم میں ایمان افروز مناظر دیکھنے میں آئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق مکہ کے دیگرعلاقوں میں بھی موسلا دھار بارش کی اطلاعات ہیں۔ سڑکیں زیر آب آگئیں۔یاد رہے کہ موسمیات کے قومی مرکز نے پیر اور منگل کو بارش اور گردو غبار کی پیش گوئی کی تھی۔
اللّهُمَّ صَيِّـباً نافِـعاً pic.twitter.com/COpxh9GQms
— The Holy Mosques (@theholymosques) August 22, 2023
واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عبادت کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔
A stunning video from Makkah.
— ????????????????????????ℂ ????ℝ???????????????????? ???? (@islamicfreedom) August 23, 2023
Allahu Akbar ☝️???? pic.twitter.com/xgmAOxKt86
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-23/news-1692773376-5062.mp4
بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جاتا رہا۔
لا حول ولا قوة الا بالله pic.twitter.com/X7QQuE846C
— The Holy Mosques (@theholymosques) August 22, 2023