آزاد کشمیر : 6 کروڑ روپے سے زائد کی مالیت کے بل نذر آتش

Aug 23, 2023 | 09:22 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: کوٹلی آزاد کشمیر میں شہریوں نے 6 کروڑ روپے سے زائد کی مالیت کے بل جلا دیئے۔

 تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے اضافی ٹیکسز عائد کرنے پر کوٹلی کے آبشار چوک پر دھرنا دے دیا جب کہ اس حوالے سے ریاست بھر میں 20 روز سے دھرنے جاری ہیں۔

کوٹلی میں دھرنے کے دوران شہریوں نے 6 کروڑ روپے کی مالیت کے بل جلا دیئے، اسی ضمن میں بلز جمع نہ کروانے کے اعلانات مساجد میں بھی کیے گئے۔

شہریوں نے ریاست میں سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز کرتے ہوئے بل جمع کرنے سے انکار کردیا۔

مزیدخبریں