ایک نیوز:میکسیکو کے ایک رہائشی سر میں دو بار گولی لگنے کے بعد بھی زندہ رہنے پر خود کو انتہائی خوش قسمت انسان محسوس کررہے ہیں۔
میکسیکن میڈیا کے مطابق 2 اگست کو فرانسسکو میکسیکو سٹی کے گستاو اے مادرو محلے کی گلیوں میں چہل قدمی کررہے تھے جب کارلوس این کے نام سے ایک شخص ان کے پاس آیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کارلوس نے ان کے پاس آتے ہی ان کے سر میں دو گولیاں مار دیں۔ کارلوس نے یہ حملہ کیوں کیا، ابھی تک اس کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
تاہم حملے سے زیادہ سر پر دو بار گولی لگنے کے بعد بھی فرانسسکو کے زندہ بچ جانے کا واقعہ خبروں کی سرخیاں بنا ہوا ہے۔ گولیاں فرانسسکو کے سر میں گھسنے کے بجائے کھوپڑی سے ٹکرا کر گر گئیں جس سے متاثرہ شخص کو معمولی زخم آئے۔
میکسیکو:سرمیں2گولیاں کھاکرزندہ بچ جانیوالاخوش قسمت شہری
Aug 23, 2023 | 06:53 AM