ایک نیوز: امریکا میں لگ بھگ 28 گھروں میں گھس کر تباہی مچانے والا اور کل 152 مرتبہ غصیلا رویہ دکھانے والا دیوہیکل ریچھ آخرکار گرفت میں آگیا اور اب اسے ریچھوں کی ایک پناہ گاہ میں منتقل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق کیلیفورنیا کے قریب واقع جھیل ٹیہوو کے اطراف پھرنے والے اس ریچھ نے سب سے پہلے فروری2022 میں واردات کی ہے۔ اپنی جسامت کی بنا پر اسے ’ہینک دی ٹینک‘ کا نام دیا گیا تھا۔ یہاں تک کہ لوگوں نے اس سے وابستہ تصاویراور ویڈیو شیئر کی ہیں۔
پہلے خیال تھا کہ یہ ایک نر ریچھ ہے لیکن ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد معلوم ہوا ہے کہ حقیقت میں یہ ایک ریچھنی ہے جسے64 ایف کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ریچھنی21 گھروں پردھاوا بول چکی ہے۔ وہ اپنے تین بچوں کے ساتھ جارہی تھی کہ اسے گرفتار کیا گیا ہے۔
ریچھنی نے واٹر فرنٹ کمیونٹی کے افراد پرخوف طاری کر رکھا تھا۔ تاہم ریچھنی اور اس کے تین بچوں کو کولاراڈو کی ایک حیواناتی تحفظ گاہ میں رکھا گیا ہے جہاں اس کے رویہ بدلنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔
اگرچہ ریچھ، مچھلیاں، شہد، کیڑے مکوڑے اور گھاس پھوس کھا لیتے ہیں لیکن عجیب بات یہ ہے کہ اسی ریچھنی کے ایک ساتھی نے ایک جگہ سے آئس کریم کی دو گیلن مقدار بھی ہڑپ کرلی تھی۔
درجنوں گھروں میں تباہی مچانےوالا ریچھ پکڑاگیا
Aug 23, 2023 | 06:24 AM