ایک نیوز :خیبرپختونخوا کے علاقے بٹگرام میں چیئرلفٹ کے کامیاب ریسکیو آپریشن پر سیاستدانوں نے سپیشل سروسز گروپ کی تمام ٹیم، افواج پاکستان اور مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چیئرلفٹ کے کامیاب ریسکیو آپریشن پرلکھا کہ الحمدللہ !!یہ جان کر خوشی ہوئی کہ تمام بچوں کو کامیابی سے اور بحفاظت چیئر لفٹ سے نکال لیا گیا ۔ فوج، ریسکیو ٹیموں، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کا زبردست ٹیم ورک۔
Relieved to know that Alhamdolillah all the kids have been successfully and safely rescued. Great team work by the military, rescue departments, district administration as well as the local people. ???????? https://t.co/2gPq2Q51Xi
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) August 22, 2023
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اللّہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ بچوں سمیت تمام 8 لوگوں کی زندگی محفوظ رہی۔ سپیشل سروسز گروپ کی تمام ٹیم، افواج پاکستان اور مقامی انتظامیہ کا قوم شکریہ ادا کرتی ہے۔ آپ نے جس طرح کسی نقصان کے بغیر یہ ریسکیو آپریشن مکمل کیا، آپ شاباش کے مستحق ہیں۔ بچوں کے والدین کو خاص طور پر مبارک دیتی ہوں۔ اللّہ تعالیٰ سب کے گھر آباد رکھے۔ آمین
بٹگرام میں چئیر لفٹ میں پھنسے بچوں سمیت 8 افراد کے بحفاظت ریسکیو ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ سپیشل سروسز گروپ کی تمام ٹیم اور اس کی قیادت کرنے والے GOC میجر جنرل عادل رحمانی کو مبارک اور سلام پیش کرتے ہیں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 22, 2023
یہ ایک مشکل، صبر آزما اور اعصاب شکن ریسکیو آپریشن تھا جس…
مسلم لیگ ن کے رہنما شہبازشریف نے کہا کہ بٹگرام میں چئیر لفٹ میں پھنسے بچوں سمیت 8 افراد کے بحفاظت ریسکیو ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ سپیشل سروسز گروپ کی تمام ٹیم اور اس کی قیادت کرنے والے GOC میجر جنرل عادل رحمانی کو مبارک اور سلام پیش کرتے ہیں۔
شہبازشریف یہ ایک مشکل، صبر آزما اور اعصاب شکن ریسکیو آپریشن تھا جس میں کئی طرح کی دقتیں حائل تھیں لیکن جس پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے سے تمام کوشش ہوئی، وہ ایک قابل فخر اور قابل رشک مثال ہے۔ ریسکیو آپریشن کی کامیابی پر قوم اور پھنسے افراد کے اہل خانہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجالاتے ہیں۔
اللّہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ بچوں سمیت تمام 8 لوگوں کی زندگی محفوظ رہی۔ سپیشل سروسز گروپ کی تمام ٹیم، افواج پاکستان اور مقامی انتظامیہ کا قوم شکریہ ادا کرتی ہے۔ آپ نے جس طرح کسی نقصان کے بغیر یہ ریسکیو آپریشن مکمل کیا، آپ شاباش کے مستحق ہیں۔ بچوں کے والدین کو خاص طور پر مبارک دیتی…
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 22, 2023
مقامی آبادی نے انتظامیہ کی جس طرح مدد کی، وہ اخوت، بھائی چارے، اتحاد اور انسانیت کے لئے تڑپ کی اعلی مثال ہے جس پر مقامی لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ عطاء اللہ، نیاز محمد اور اسامہ کو نویں جماعت میں کامیاب ہونے کی بھی خصوصی مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں نئی زندگی کے ساتھ تعلیم کے ایک اور درجے میں کامیابی عطاء فرمائی۔
وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ بٹگرام میں ریسکیو کا عمل کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ اس پیچیدہ آپریشن کو انجام دینے میں ہماری بہادر مسلح افواج کے اہلکاروں، انتظامیہ اور مقامی لوگوں کی خلوص اور عزم کے لیے تمام تعریفیں۔