ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آج عوام کو ریلیف دیتے ہوئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت توانائی کے مطابق یہ معافی تمام صارفین کو نہیں دی گئی بلکہ صرف 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو دی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ 1 کروڑ 73 لاکھ صارفین پر اس کا اطلاق ہوگا۔ اس کے علاوہ ٹیوب ویل صارفین پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔
وزارت توانائی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 9 روپے 89 پیسے لاگو کی گئی ہے، جس سے 1 کروڑ 71 لاکھ صارفین کو معافی سے 33 ارب 82 کروڑ سے زائد روپوں کا فائدہ ہوگا۔