عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی

Aug 23, 2022 | 22:44 PM

ایک نیوز نیوز: عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں پارلیمانی اجلاس ہوا۔ جس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے وفاقی حکومت کو بزدل کہتے ہوئے فاشست قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ یہیں بیٹھے ہیں، جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر اسمبلی میں جانے کے آپشن کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں فوری اور شفاف انتخابات کروانے پر زور دیا ہے۔ نئے انتخابات کے علاوہ کوئی آپشن قابل قبول نہیں ہے۔ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو آئندہ انتخابات کی تیاری کرنے اور عوام میں جانے کی ہدایت کی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ جس طرح عوام رات میں باہر نکلے کوئی بھی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات الیکشن کے اعلان کے بعد ہوں گے۔

مزیدخبریں