شدید بارشوں کا خدشہ، صوبہ سندھ میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے

Aug 23, 2022 | 21:29 PM

ایک نیوز نیوز: محکمہ موسمیات میں ایک مرتبہ پھر سندھ بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ موسم کا حال بتانے والے محکمے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مون سون کے نئے سپیل کی وجہ سے ہونے والی شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خطرہ ہے۔ 

حکومت سندھ نے نئی پیش گوئی کے بعد تمام اداروں کو الرٹ کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہین 24 اور 25 اگست کو تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تعلیمی اداروں میں تعطیل شدید بارشوں کی پیش گوئی کی وجہ سے کی گئی ہے۔ 

مزیدخبریں