عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں ایک اور ایف آئی آر درج 

عمران خان ،خلاف ،اسلام آباد ،تھانہ آبپارہ ،ایف آئی آر ،درج 
کیپشن: عمران خان، فائل فوٹو

ایک نیوز نیوز: اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ اسلام آباد کی حدود تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیاگیا۔ مقدمے میں تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو نامزد کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ مقدمے میں مراد سعید، فواد چوہدری، فیصل جاوید، شیخ رشید  اور اسد عمر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مقدمے میں راجہ خرم نواز،علی نواز اعوان سمیت پی ٹی آئی کے 18 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے۔ 

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ریلی کے شرکا نے شہباز گل کو رہا کرو پر مبنی نعرے بازی کی۔ عمران خان کی ایما پر پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے ریلی نکال کر دفع 144 کی خلاف ورزی کی۔ ریلی کے دوران روڈ بلاک کر کے عام شہریوں کو ڈرایا دھمکایا گیا۔