ایک نیوز نیوز: بھارتی ائیرفورس نے 3 اہلکاروں کو مارچ میں پاکستان میں حادثاتی طور پر میزائیل فائر کرنے کے جرم میں برطرف کر دیا۔
نو مارچ کو بھارت کی طرف سے پاکستان کے علاقے میاں چنوں میں براہموں میزائل فائرہوا تھا۔ پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کی تھی اور مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، تاہم بھارت کی وزارت دفاع نے واقعے کو تیکنیکی غلطی قرار دیا تھا اور واقعے کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔
جس پر بھارت نے حادثے کی تحقیقات کے لئے ایک انکوائری کورٹ تشکیل دیا تھا، جس کے مطابق افسران نے فائر کرنے میں سٹینڈرڈ آپریشن کی خلاف ورزی کی تھی۔ انکوئری رپورٹ کی روشنی میں بھارتی ائیرفورس نے غفلت اور لاپرواہی برتنےکے الزام میں ان فوجی افسران کو برطرف کر دیا ہے۔
برطرف ہونے والے افسران میں ایک گروپ کیپٹن، ونگ کمانڈر اور اسکواڈرن لیڈر شامل ہیں۔