ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے ایک کروڑ 71 لاکھ صارفین پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کردیا۔فیول ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں کل خرم دستگیر پریس کانفرنس کریں گے۔
قطر کے دورے پر گئے وزیراعظم کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تاجروں کوپریشان ہونے کی بالکل ضرورت نہیں۔ میرا دل گواہی دیتا ہے اچھے وقت آئیں گے۔ تاجروں پر فکسڈ ٹیکس ختم کیا جاچکا ہے۔ فکس ٹیکس کے خاتمے سے حکومت کو 42 ارب کا خسارہ ہوگا، 42 ارب کا گیپ دیگر ذرائع سے پورا کریں گے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہماری دن رات کوشش ہے کہ مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کریں۔ہمیں ہر کام کیلئے آئی ایم ایف سے مشورہ کرنا پڑتا ہے،تیل مہنگا منگواتے ہیں تو اگلے ماہ کے بلوں میں ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔اب ماضی میں رونے دھونے سے کوئی فائدہ نہیں۔موجودہ حکومت کی کوششوں سے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ٹل چکا ہے۔استقامت اور ہمت کیساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔