گاڑی بیچو سائیکل خریدو، لاکھوں روپے حاصل کرو، حکومت کی بڑی پیشکش

Aug 23, 2022 | 18:49 PM

ایک نیوز نیوز: فرانس نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے بڑا قدم اٹھا لیا، کار کے بدلے ای بائیک لینے والے شہریوں کو چار ہزار یورو (8 لاکھ 62 ہزار پاکستانی روپے)  فی کس ملیں گے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانس کی حکومت نے گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے اپنے شہریوں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ آلودگی کم کرنے کے لئے رضاکارانہ طور پر اپنی آلودگی پیدا کرنے والی مشینوں یعنی کارز ٹرک اور دیگر ڈیوائسز سے نجات حاصل کریں۔  

اس اسکیم میں کم آمدن والے افراد حصہ لینے کے اہل ہوں گے، جبکہ زیادہ آمدن والے فرانسیسی شہریوں کو نسبتا کم سبسڈی ملے گی۔ اسکیم کے آغاز کو ایک سال ہونے کے باوجود فرانسیسی حکومت نے نوٹس کیا کہ نیدر لینڈ، جرمنی اور ڈنمارک کی نسبت  فرانس کے شہریوں نے ای سائیکل  کا کم استعمال کیا ہے جس پر سبسڈی میں اضافہ کیا گیا ہے۔  

فرانس کی حکومت ملک بھر میں کم از کم 9 فیصد آبادی کو 2024 تک سائیکلوں پر منتقل کرنا چاہتی ہے جو اس وقت محض 3 فیصد ہے۔ یاد رہے کہ نیدر لینڈ سب سے زیادہ سائیکل دوست ملک ہے جہاں ملک کی کل آبادی کے 27 فیصد بالغ افراد سائیکل چلاتے ہیں۔

مزیدخبریں