پنجاب بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی،  تونسہ میں بڑے سیلاب کا خطرہ

rain in rajanpur
کیپشن: rain in rajanpur
سورس: google

  ایک نیوز نیوز:  محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 12 گھنٹوں کے دوران مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے جنوبی اور بالائی علاقوں میں داخل ہونگی، پنجاب مختلف شہروں میں بارش کا امکان ۔۔نشیبی علاقے زیرآب آسکتے ہیں۔۔ تونسہ میں 26 اگست کو بڑے سیلاب کا خطرہ ہے۔

 ترجمان پی ڈی ایم اے  کے مطابق 24 سے 26 اگست کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہےلاہور ، راولپنڈی، ملتان اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں جبکہ موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

پی ڈی ایم کے کے مطابق  دریائے راوی اور چناب میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ 26 اگست تک تونسہ کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔۔ موسلادھار بارش کے باعث ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑوں سے آنے والا پانی سیلاب کا باعث بن سکتا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے الرٹ ہیں۔ پی ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کی جانب سے امدادی سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے فیصل فرید سمیت دیگر اعلی افسران سیلابی علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے موجود ہیں۔حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔