ایک نیوز نیوز: اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں عمران خان کے چیف آف اسٹاف ملزم شہباز گل کے کمرے سے ملنے والے موبائلل اور سیٹیلائٹ فونز کو فرانزک آڈٹ کیلئے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ضابطہ کی کارروائی کے بعد موبائل فونز فرانزک کیلئے بھجوائے جائيں گے، گزشتہ روز پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے فلیٹ سے دو آئی فون، ایک سیٹلائٹ فون، یو ایس بی سمیت دیگر اشیاء برآمد کی تھیں۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے کمرہ سے برآمد ہونے والی پستول کی ملکیت کی تصدیق کی جا رہی ہے، لائسنس پیش نہ کرنے پر الگ سے مقدمہ درج ہوگا۔
واضح رہے کہ پیر کی شب اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے کمرے پر چھاپہ مار کر وہاں سے سیٹلائٹ فون، موبائل فون، پستول، ڈائری اور ديگر اشياء برآمد کی تھیں۔، پی ٹی آئی رہ نما کے کمرے سے کچھ اہم دستاويزات برآمد ہوئی ہيں۔