شلپا شیٹی کا ٹوٹی ہوئی ٹانگ کے باوجود یوگا

Aug 23, 2022 | 15:30 PM

ایک نیوز نیوز: مشہور بالی وڈ اداکارہ اور ڈانسر شلپا شیٹی کو اسکی ٹوٹی ہوئی ٹانگ بھی یوگا کرنے سے نہ روک سکی۔

کچھ روز قبل شلپا شیٹی کی ویب سیریز' انڈین پولیس فورس" کی شوٹنگ کے دوران بائیں ٹانگ ٹوٹ گئی تھی، لیکن انہوں نے اسے اپنے آپ کو فٹ رکھنے میں روکاوٹ نہ بننے دیا۔

  اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی ایک ویڈیو شئیر کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے وہ ویل چئیر پر بیٹھی باسانی یوگا کر رہی ہیں۔ 

شلپا نے نے اپنی پوسٹ میں لکھا 10 دن کے آرام کے بعد انہیں احساس ہوا کہ اب تھوڑا بہت ہلنا جلنا چاہیے، کیونکہ یہ صحت کےلئے اچھا نہیں ہے۔ میرا زخم مزید کچھ ہفتے آرام مانگتا ہے لیکن میں نے یوگا کرنا شروع کر دیا ہے۔ شلپا نے ساتھ ہی مشورہ نھی دے دیا کہ وہ افراد جو زمین پر نہ بیٹھ سکتے ہوں یا جن کے گھٹنے یا کمر میں درد ہو، وہ اس طح ورزش کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی چیز کو اپنے معمولات زندگی میں رکاوٹ نہں بننے دینا چاہیئے، آپ یقین کے باعث زندگی کی بڑی سے بڑی رکاوٹوں پر قابو پا سکتے ہیں۔

شلپا شیٹی ان اداکاراؤں میں سے ہیں جنہیں اپنی فٹنس کا بے حد خیال رہتا ہے اور شلپا یوگا کی بے حد شوقین بھی ہیں۔

مزیدخبریں