ایک نیوز نیوز: قومی کرکٹ ٹیم اسکوڈ نیدر لینڈز کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد ایشیاء کپ میں شرکت کیلئے ایمسٹر ڈیم سے دبئی پہنچ گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایشیاء کپ کی ٹی 20 کیلئے پاکستانی سکواڈ میں شامل عثمان قادر ، حیدر علی ، افتخار احمد اور آصف علی آج لاہور سے دبئی پہنچیں گے جبکہ محمد حسنین برطانیہ سےمتحدہ عرب امارات جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آج ہوٹل میں آرام کرے گی اور کل سے دبئی میں اپنی باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔
واضع رہے کہ ایشیاء کپ کیلئے پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ دوسرا میچ شارجہ میں 2 ستمبر کے روز ہوگا جو کوالیفائر ٹیم سے کھیلا جائے گا۔ سپر فور کے میچز 3 سے 9 ستمبر تک کھیلے جائیں گے جس کے بعد ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کا اعلان ہوگا۔