نجیب نائچ : موسمیاتی تبدیلیاں اور گلوبل وارمنگ ، پاکستانی کے شمالی علاقوں میں گلیشئر پگھلنے سے بننے والی جھیلیں پھٹنے کے واقعات بڑھنے لگے۔
رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سال گلیشیئر پگھلنے سے بننے والی جھیلیں پھٹنے کے 30 سے زائد واقعات رپورٹ ہوچکے اور ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ اس سال گلگت بلتستان اور چترال میں کئی دنوں تک درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد رہا۔
محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق اس سال غیر معمولی گرمی کی وجہ سے گلیشیئر پگھلنے کا عمل کافی تیز رہا۔پاکستان کے شمالی علاقوں میں گلیشئیر پگھلنے سے بننے والی جھیلوں کی تعداد 3044 ہے۔گلیشیئر پگھلنے سے بننے والی جھیلیں پھٹنے سے اچانک شدید سیلاب آئے اور تباہی ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کی 24 وادیوں میں ارلی وارننگ سسٹم لگانے جا رہے ہیں جس کے باعث آئندہ ایسی کسی بھی صورت حال میں وقت سے پہلے آگہی مل جائے گی۔