میٹرک کے نتائج کی حتمی تاریخ جاری

Aug 23, 2022 | 15:10 PM

Hasan Moavia

عمران لطیف:  پنجاب بورڈ نے میڑک کے رزلٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ میٹرک کے رزلٹ کا اعلان 31 اگست کو کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی کے چیئرمینز کے اجلاس میں تتائج کی تاریخ میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ لیکن تمام تعلیمی بورڈ کو تاریخ میں اضافے کا اجازت نہیں ملی ہے۔  

کنٹرولرامتحانات محمد عرفان کا کہنا ہے کہ میٹرک سالانہ نتائج 31 اگست کو جاری ہونگے۔ البتہ پرچوں کی مارکنگ کیلئے سنٹرز کو بڑھا دیا گیا ہے۔ تمام بورڈز میٹرک کا رزلٹ 31 اگست کو ہی جاری کرینگے

مزیدخبریں