میری منگیتر کو فیل کیوں کیا؟ نوجوان نے اسکول جلا ڈالا

school burnt down in egypt
کیپشن: school burnt down in egypt
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: امتحان میں  میری منگیتر کو فیل کیوں کیا؟ نوجوان نے مشتعل ہوکر اسکول کو آگ لگا دی ۔

 رپورٹ کے مطابق مصرکی المنوفیہ گورنری میں منگیتر کے امتحان میں فیل ہونے پرلڑکے نے اسکول کو آگ لگا دی۔ ملزم السبع کے نواحے علاقے ابو مشہور کا رہائشی ہے جسے سکیورٹی حکام نے گرفتار کرلیا ہے

 رپورٹ کے مطابق السنطہ پولیس اسٹیشن سے ایک اطلاع موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ کفر سالم النحال اسکول برائے تجارتی تعلیم میں آگ لگ گئی ہے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا

آتش زدگی سے اسکول کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا ۔ تاہماسکول کے منتظمین اور پرنسپل کے کمروں میں آگ  سے فرنیچر اور ریکارڈ تباہ ہوگیا  جبکہ کنٹرول روم میں موجود تمام طلبہ کی فائلوں کو نقصان پہنچا۔

معلوم ہوا کہ ملزم نے کفر سالم النحال سکول فار کمرشل ایجوکیشن کی ایک طالبہ سے منگنی کی تھی اور وہ سکول میں فیل ہو گئی تھی۔ ملزم نے اپنی منگیتر کی ناکامی کا بدلہ لینے کے لیے سکول کو آگ لگائی۔ ملزم آگ لگا کر فرار ہوگیا تھا۔