بی جے پی کی رہنما، اداکارہ سونالی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی

bjp leader die
کیپشن: bjp leader die

ایک نیوز نیوز:  بھارتیا جنتا پارٹی کی رہنما ، اداکارہ اور بگ باس 14 میں وائلڈ کارڈ کے طور پر انٹری لینے والی سونالی فوگاٹ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سونالی بھارتی شہر گوا میں موجود تھیں جہاں انہیں رات گئے دل کا دورہ پڑا تھا۔ جس کی وجہ سے سونالی فوگاٹ انتقال کر گئی ہے۔ اس سے قبل 41 سالہ سیاستدان اور اداکارہ سونالی فوگاٹ کے شوہر 2016 میں انتقال کرگئے تھے جبکہ ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔بھارتی شہر گوا میں موجود ان کے اسٹاف کا کہنا ہے کہ سونالی فوگاٹ کافی دیر سے بے چینی محسوس کررہی تھیں جس کے بعد انہیں ہسپتال بھی لے کر جایا گیا تھا۔سیا ستدان اور اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا گیا ہے۔