فواد عالم کی شاندار سنچری ، پاکستان نے پہلی اننگر302رنز پر ڈیکلیئر کر دی

فواد عالم کی شاندار سنچری ، پاکستان نے پہلی اننگر302رنز پر ڈیکلیئر کر دی
کنگسٹن: قومی بلے باز فواد عالم کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے پہلی اننگز 9 وکٹ کے نقصان پر 302 رنز بناکر ڈیکلیئر کردی، جبکہ تیسرے روز کے اختتام تک ویسٹ انڈیز ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 39رنز بنائے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن اپنے اختتام کو پہنچا، پاکستان نے 9وکٹوں پر302رنز بنا کر پہلی اننگز ڈکلیئر کی جس کے بعد ویسٹ انڈیز کے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر39رنز بنالیے۔دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن ریٹائرڈ ہرٹ ہونے والے فواد عالم نے اپنے کیریئر کی پانچویں سنچری بنائی، وہ 124رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے بابراعظم 75، محمد رضوان 31 اور فہیم اشرف 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے کیماروچ اور جیڈن سیلز نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جیسن ہولڈر کے حصے میں 2 وکٹیں آئیں۔302رن کے جواب میں تیسرے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کے 39 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں، دو وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے لیں جبکہ ایک کھلاڑی کو فہیم اشرف نے آؤٹ کیا۔