رکشہ ڈرائیور نے ماں بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

رکشہ ڈرائیور نے ماں بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
لاہور : صوبائی دارلحکومت میں ایک اور درد ناک واقعہ سامنے آگیا ، چوہنگ میں رکشہ ڈرائیور نے ساتھی کے ساتھ مل کر 2خواتین کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ذرائع کے مطابق وہاڑی کی رہائشی 35 سالہ خاتون اپنی 15 سالہ بیٹی کے ہمراہ ٹھوکر نیاز بیگ پر مسافر گاڑی سے اتری تھی۔ متاثرہ خاتون نے اپنی بیٹی کے ہمراہ لاہور کے علاقے صدر کینٹ جانے کے لئے رکشہ کروایا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور 35 سالہ خاتون اور اسکی بیٹی کو گھما پھرا کر ایل ڈی اے ایوینیو کے اندر لے گیا۔ رکشہ ڈرائیور اور ساتھی نے رات کی تاریکی میں خاتون کو اسکی بیٹی کے سامنے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور اور ساتھی خاتون سے زیادتی کر کے موقع سے فرار ہوگئے۔


دوسری جانب متاثر خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی شروع کر دی گئی 1 ملزم گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ سی سی پی او  غلام محمود ڈوگر کے مطابق خاتون سے زیادتی کے بعد رکشہ ڈرائیور اور ساتھی فرار ہوگئے تاہم رکشے کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔تھانہ چوہنگ پولیس، جینڈر سیل اور تحقیقاتی ٹیموں نے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔ خاتون کو میڈیکل کروانے کے لیے اسپتال لے جایا جائے گا۔