نوٹیفکیشن کے مطابق ٹک ٹاکر کو پارکوں میں داخلے سے پہلے اجازت نامہ جمع کرانا ہو گا اور باضابطہ اجازت نامے کے بعد انہیں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی اجازت ہو گی۔اتھارٹی کی جانب سے 2سے زائد مردوں کے ایک ساتھ پارک میں داخلے پر پابندی پر بھی غور کیا جارہا ہے تاہم فیملیز پر کوئی پابندیاں عائد نہیں کی جارہیں البتہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
اتھارٹی نے پابندی کافیصلہ گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کے باعث کیا ہے جبکہ سیکیورٹی مزید سخت اور انتظامی امور کو بہتر بنایا جارہا ہے۔