عمرا ن خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنانیوالے جج سے متعلق بڑا فیصلہ

Apr 23, 2024 | 21:43 PM

ایک نیوز :سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنانے والے جج سے متعلق  بڑا فیصلہ کرلیا گیا  ۔

تفصیلات کےمطابق  اسلام آباد ہائیکورٹ نے  جج ابولحسنات ذوالقرنین کو اپنے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ، خصوصی عدالتوں کے انسپکشن جج جسٹس محسن اختر کیانی نے چیف جسٹس کو سفارش کردی ،  لاہور ہائیکورٹ نے سفارش کی ہے کہ جج ابولحسنات ذوالقرنین کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کی جائیں۔

مزیدخبریں