ایک نیوز :سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنانے والے جج سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ابولحسنات ذوالقرنین کو اپنے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ، خصوصی عدالتوں کے انسپکشن جج جسٹس محسن اختر کیانی نے چیف جسٹس کو سفارش کردی ، لاہور ہائیکورٹ نے سفارش کی ہے کہ جج ابولحسنات ذوالقرنین کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کی جائیں۔