ایک نیوز:آل راؤنڈر شاداب خان کاکہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف چوتھا ٹی20جیت کر سیریز میں برتری حاصل کریں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھاکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہیں گے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم میں بیشک بڑے کھلاڑی شامل نہیں ہیں لیکن یہ کھلاڑی آنے والے وقت میں اسٹار ہوں گے۔ آج کل کی کرکٹ میں اسٹرائیک ریٹ بہت معنی رکھتا ہے، اس لیے اچھے اسٹرائیک ریٹ ضروری ہے۔ ہمیں اب اندازہ ہوچکا ہے کہ بڑی ٹیموں کے خلاف جیتنے کیلئے اچھے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔میرے خیال سے ہمیں تھوڑا وقت چاہیے ہوگا کیوں کہ نئی منیجمنٹ ہے، ہر منیجمنٹ کے اپنے خیالات ہوتے ہیں۔ کسی چیز میں بھی اگر برا کریں تو اسے تسلیم کرنا چاہیے اس سے چیزیں بہتر ہوتی ہیں۔ پہلے کہا جارہا تھا کہ سنیئر کی جگہ نئے پلیئرز کو موقع دیا جائے جبکہ اب کہ رہے ہیں کہ کتنے نئے تجرنے کرنے ہیں۔
ایک نیوز :قومی کرکٹر شاداب خان کاکہنا ہے کہ ہمارے پاس ایسا کمبینیشن موجود ہے کہ ہم ورلڈکپ جیت سکتے ہیں۔ ایسی کوئی بات نہیں کہ میں نائب کپتان بننے والا ہوں، یہ ٹیم منیجمنٹ کا فیصلہ ہوگا کہ کس کو نائب کپتان بنانا ہے۔ آپ کو بیٹنگ نمبر کے حوالے سے نہیں بتا سکتا، مگر ٹیم منیجمنٹ کے ساتھ بیٹنگ نمبر پر بات ہوتی ہے۔ مجھے جو رول دیا گیا ہے میں اس سے خوش ہوں۔ تمام کھلاڑیوں کو ٹیم میں مختلف رول دیے گئے ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے چوتھے میچ کی تیاری کےلئے قذافی سٹیڈیم کی مصنوعی روشنیوں میں جم کر مشقیں۔شاہینوں اور کیویز نے فزیکل ٹریننگ کی۔فٹ بال کھیلی اور فیلڈنگ کی ڈرلز کیں جبکہ نیٹس میں بیٹنگ اور بائولنگ کی جم کر پریکٹس کی