وفاق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی تعیناتی کیلئے تیار

Apr 23, 2024 | 18:20 PM

ایک نیوز:وفاق نے صوبائی حکومت کو چیف سیکرٹری خیبرپختونخواکی تعیناتی کامعاملہ حل کرنے کا عندیہ دیدیا۔

 ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی تعیناتی کیلئے شکیل قادر،شہاب علی شاہ سمیت دیگرناموں پرغور غوض،جلد تعیناتی کردی جائے گی ۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے مرضی کے چیف سیکرٹری کی تعیناتی کیلئے وفاق کو درخواست کی تھی جس کے جواب میں وفاق کی جانب سے چیف سیکرٹری کی تعیناتی کیلئے پینل مانگا گیاتھا مگر معاملہ الجھتا رہا ۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے چیف سیکرٹری کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات بھی کی تھی جس پرانہیں وفاق کی جانب  سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی تھی ۔

مزیدخبریں