چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا معاملہ :حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار

Apr 23, 2024 | 17:51 PM

ایک نیوز :چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور ناکام ہوگیا۔

 ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے شیر افضل مروت کے نام سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا جبکہ  حکومت نے بھی شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی مخالفت کر دی، ذرائع کےمطابق حکومت عامر ڈوگر کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر تیارہے جبکہ  سنی اتحاد کونسل میں عامر ڈوگر کے نام پر اختلاف ہے ،عمر ایوب نے اس حوالے سے کہا ہے کہ بانی چیئرمین نے شیر افضل مروت کو نامزد کیا ہے ، ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے دوسری جانب  جے یو آئی ف کے نور عالم خان نے بھی لابنگ تیز کردی،  چیئرمین پی اے سی کے لئے جے یو آئی ف کی طرف سے جلد درخواست جمع کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جے یو آئی ف سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے کیونکہ پی ٹی آئی تمام اراکین آزاد ہیں، ا سپیکر کا اپوزیشن اور حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ۔

مزیدخبریں