ایک نیوز:کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹراور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں معمولی اضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 5پیسے مہنگا،278روپے33پیسے بڑھ کر 278روپے38پیسے پربند ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر
3پیسے مہنگا،279روپے77پیسے پربند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں تمام دن اتارچڑھاؤ رہا ۔ ہنڈرڈانڈیکس 74 پوائنٹس کی کمی سے 71 ہزار 359 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 368 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 168 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 178 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 64 کروڑ 18 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 23 ارب 54 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 71,846 جبکہ کم ترین سطح 71,338 پوائنٹس رہی ۔