ایک نیوز:اسلام آباد ہائیکورٹ کے فُل کورٹ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدلیہ میں کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی ریسانس دینے کا متفقہ فیصلہ کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نےتمام تجاویز متفقہ طور پر سپریم کورٹ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ۔فُل کورٹ میں کسی بھی جج کی تجویز پر کوئی اختلاف سامنے نہیں آیا۔تجاویز کا ڈرافٹ تیار کر کے مقررہ تاریخ سے پہلے سپریم کورٹ کو بھجوایاجائے گا۔
چیف جسٹس کی زیرصدارت اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل کورٹ اجلاس،خط لکھنے والے ججز کامعاملہ زیرغور آیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق کی زیر صدارت فل کورٹ اجلا س میں ہائی کورٹ کے تمام ججز اور رجسٹرار ہائی کورٹ شریک ہوئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ہائی کورٹ اور ماتحت عدلیہ سے تجاویز مانگی گئیں تھیں۔
اجلاس میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس بابر ستار ،جسٹس سردار اعجاز اسحاق، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شرکت کی ۔