ایک نیوز : ملت ایکسپریس میں تشدد کا شکار ہونے والی خاتون کی ہلاکت کے کیس میں مریم کے اہل خانہ ملتان میں ایس پی ریلوے کے سامنے پیش ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی ریلوے نے مریم کی ہلاکت کے حوالے سے مدعی مقدمہ اور گواہان کے بنایات ریکارڈ کرلئے، واقعے کے حوالے سے مریم کے بھائی نے ایس پی ریلوے کو تفصیلات فراہم کیں۔ ملتان ریلوے پولیس کو بیان ریکارڈ کروانے کے بعد مریم کے اہل خانہ چنی گوٹھ پہنچ گئے۔ چنی گوٹھ میں مریم کیس کی تفیشی آفیسر کے سامنے بیان ریکارڈ کروائیں گے۔