ایک نیوز:صدرمملکت آصف علی زردای سےپاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ)کےوفدنےملاقات کی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان میں دل کی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔
صدرمملکت کاکہناتھاکہ امراضِ قلب سے بچاؤ کیلئے جامع کوششیں کرنا ہوں گی ، امراضِ قلب سے بچاؤ کیلئے لوگوں میں صحت مند طرز ِزندگی بارے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔
صدر ِمملکت کا دل کی بیماریوں میں اضافے پر اظہار ِ تشویش، صدر مملکت کا امراضِ قلب اور غیر متعدی امراض سے بچاؤ کے جامع پروگرام کی ضرورت پر زور ۔
آصف علی زرداری کاکہناتھاکہ کاربونیٹیڈ اور میٹھے مشروبات میں چینی کی مقدار بارے ہیلتھ ایڈوائزری نمایاں کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
وفد کے سربراہ نے صدر ِمملکت کو دل کی بیماریوں کے پھیلاؤ کی روک تھام، آگاہی پیدا کرنے میں (پناہ) کے کردار بارے بتایا۔
سربراہ (پناہ )نےصدرمملکت کوبریفنگ دی کہ انجائنا اور ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہونے والی اموات روکنے، کم کرنے اور کنٹرول کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔
صدر مملکت نے صحت مند طرز ِزندگی کے فروغ میں پناہ کے کردار کو سراہا۔