190ملین پاؤنڈریفرنس،مزید چھ گواہوں کے بیان قلم بند ، دوپر جرح مکمل

Apr 23, 2024 | 15:04 PM

ایک نیوز:190ملین پاؤنڈریفرنس کیس میں مزید چھ گواہوں کے بیان قلم بند کرکےدوپر جرح مکمل کرلی گئی۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ریفرنس پر سماعت کی ۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئے،عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا عثمان گل اور ظہیر عباس عدالت پیش ہوئے ۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مزید چھ گواہوں کے بیان قلم بند اور دو گواہوں پر جرح مکمل کرلی گئی۔اب تک ریفرنس میں مجموعی طور پر 21 گواہوں کے بیان قلم بند اور 15 پر جرح مکمل کر لی گئی ۔190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی۔    

مزیدخبریں