ایک نیوز:وزیراعظم محمدشہباز شریف نےٹیکس کیسزمیں دانستہ التواکانوٹس لیتےہوئےچیف کمشنران لینڈریونیواسلام آباداوران کےساتھ متعلقہ تمام افسران کومعطل کرکےانکوائری کاحکم دےدیا۔
وزیرِ اعظم نے حکومت سنبھالتے ہی ایف بی آر اصلاحات کے جلد اور فوری نفاذ کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ذاتی طور پر اس عمل کی نگرانی کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹیکس ٹربیونلز میں اس وقت حکومت کے سینکڑوں ارب روپے کے کیسسز زیر سماعت ہیں۔
وزیرِ اعظم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ان کیسسز کے جلد نمٹائے جانے کی درخواست کی تھی۔
حال ہی میں اسلام آباد میں ایف بی آر کے وکیل کی جانب سے عدالت میں ایسے ہی ایک کیس کی تاریخ میں تاخیر کی استدعا پر وزیرِ اعظم نے نوٹس لیا۔
وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو فوری طور پر واقعے کی انکوائری کرنےکی ہدایت کی۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ قومی خزانے کا سینکڑوں ارب قانونی تنازعات کا شکار ہے، اس حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی اور کوتاہی قبول نہیں کرونگا، اپنی عوام سے کئے گئے عہد کے تحت ٹیکس نظام میں اصلاحات کی خود نگرانی کر رہا ہوں، ملک و قوم کی ایک ایک پائی بچانے اور محصولات میں اضافے کیلئے دن رات محنت کرنا ہو گی۔