دفعہ144کے مقدمے میں اعظم سواتی کی ضمانت کنفر م

Apr 23, 2024 | 14:06 PM

ایک نیوز:سیشن عدالت نے رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی دفعہ 144کے مقدمے میں 5ہزار مچلکو ں کے عوض ضمانت کنفرم کردی ۔
اعظم خان سواتی ایڈیشنل جج اویس محمد خان نیازی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ 
اعظم سواتی کے وکیل علی بخاری  نےعدالت میں دلائل دیئے۔

وکیل علی بخاری نے کہا اس کیس میں اعظم سواتی گرفتار ہوئے اور اگلے ہی روز ضمانت ہوگئی ۔ بعدازاں عدم پیشی پر اعظم سواتی کی ضمانت خارج کرکے اشتہاری قرار دے دیا ۔ اس کیس میں تمام دفعات قابل ضمانت ہیں ۔
 علی بخاری ایڈووکیٹ کیجانب سے دوران دلائل سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے حوالے دیئے گئے ۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مدعی متعلقہ افسر بن سکتا ہے ۔ اس کیس میں پولیس افسر کو مدعی بنایا گیا ہے۔
  عدالت نے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم کردی ۔ اعظم سواتی کیخلاف 2014 کے دھرنوں میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں