ایک نیوز: تائیوان میں 6.3شدت کازلزلہ آنےسےعمارتیں لرزاٹھی۔
تفصیلات کےمطابق تائیوان ایک بارپھرزلزلےسےلرزاٹھا،خوف ناک زلزلہ آنےسےلوگوں میں خوف کی فضاپھیل گئی،لوگ ڈرکےمارےعمارتوں سےباہرنکل آئے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق تائیوان کے مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تائیوان کی مشرقی کاؤنٹی ہوالین میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔
تائیوانی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ کی گہرائی زیرزمین 5.5 کلومیٹر ریکارڈکی گئی، زلزلے سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں، تاہم فوری طورپرکسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔