ایک نیوز:خیبرپختونخواکابینہ کااجلا س آج طلب ،12نکاتی ایجنڈاجاری کردیاگیا۔
اعلامیہ کےمطابق خیبرپختونخوا کابینہ کا چوتھا اجلاس آج ہوگا ، اجلاس سہ پہر 3 بجے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت ہوگا، کابینہ اجلاس کےلیے 12 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے ،گاڑیوں کی خریداری پر پابندی میں نرمی کے امور ایجنڈے میں شامل ہیں۔
اعلامیہ کےمطابق خیبر پختونخوا رورل اکنامک ٹرانسفرمیشن پراجیکٹ کےلیے گاڑیوں کی خریداری میں نرمی ایجنڈے کا حصہ ہے،سرکاری سکولوں کےساتویں سے بارہویں جماعت تک کے ذہین طلبہ کے لیے مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کا پروگرام بھی ایجنڈے میں شامل ،ذہین طلبہ کو مفت اور معیاری تعلیم صوبہ کے کوالٹی ایجوکینشل انسٹی ٹیوٹس میں دی جا ئیگی۔17 میگا واٹ رانولیہ کوہستان لوئر پراجیکٹ کی بحالی بھی ایجنڈےمیں شامل ہے۔
اعلامیہ کےمطابق ضم شدہ اضلاع میں اے ڈی پی فنڈز کو بروئے کار لانے سے متعلق امور بھی شامل ، کابینہ اجلاس میں دیگر اہم امور زیر غور لائے جائیں گے۔