ایک نیوز:پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری،13 سے 22 اپریل تک 7041 افغان شہریوں کی واپسی ، پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 5لاکھ 42 ہزار 981 تک پہنچ گئی۔غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، 13 سے 22 اپریل تک 7 ہزار 41 افغان شہریوں کی اپنے وطن واپسی ہوئی ، جن میں 2 ہزار 967 مرد، ایک ہزار 834 خواتین اور 2 ہزار 240 بچے شامل ہیں۔
افغانستان روانگی کے لیے 213 گاڑیوں میں 267 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے، 22 اپریل 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 5 لاکھ 42 ہزار 981 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔