شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
کیپشن: Shoaib Malik broke the silence on the news of separation from Sania Mirza

ایک نیوز: پاکستان کرکٹ کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

شعیب ملک نے ایک نجی ٹی وی کو دیئے انٹرویو میں ثانیہ مرزا کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق گردش کرنے والی علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی۔ ثانیہ اور میں دو الگ ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور مصروفیات کی وجہ سے اکثر ایک ساتھ نہیں ہوتے۔

 سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا کی جانب سے اَن فالو کئے جانے کے سوال پر قومی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ یہ اُن کیلئے بھی تازہ خبر ہے مگر ایسا بلکل نہیں ہے انہوں نے اَن فالو نہیں کیا۔

شعیب ملک نے کہا کہ دنیا کے ہر کلچر میں میاں بیوی کے تعلق میں اُتار چڑھاؤ آتے ہیں یہ زندگی کا حصہ ہے۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر کئی دِنوں سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں آخری مرتبہ اسٹار جوڑی اُردو فلکس پر ’دی مرزا ملک شو‘ کی میزبانی کرتی نظر آئی تھی۔