ایک نیوز :عید الفطر کے دوسرے روز سیروتفریح کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد ملکہ کوہسار مری پہنچی ۔
سی پی او راولپنڈی خالد محمود ہمدانی کے احکامات پر سیاحوں کو بہترین سہولیات کیلئےٹریفک و ٹوارزم پولیس کے410سے زائد اہلکار فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کاکہنا ہے کہ مری کی تمام شاہراہیں ٹریفک کےلئے کھلی ہیں۔ ٹریفک و ٹوارزم پولیس کی بہترین حکمت عملی کی بدولت ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے ۔ یاحوں کی حفاظت کے پیش نظرلائسنس یافتہ ڈرائیور زاور ہیلمٹ کی پابندی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
سی ٹی او تیمور خان کا مزید کہنا تھا کہ مری آنیوالے سیاح اپنے سفر کو محفوظ اور خوشگوار بنانے کےلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔ سیاحوں کی سہولت کےلئے خصوصی ڈیسک اور ہیلپ لائن بھی قائم کی گئی ہے۔