کسی کا بھائی کسی کی جان نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

کسی کا بھائی کسی کی جان نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے
کیپشن: Someone's brother someone's life raised the flags of success

ایک نیوز :سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان نے عید کے دوسرے روز کامیابی کے ریکارڈ توڑ دیئے۔فلم کمائی کے معاملے میں 50 کروڑ روپے کے قریب پہنچ گئی ۔

فلم نے عید کے  دوسرے دن عید 25.75 کروڑ روپے کمائے۔ فلم کی کمائی میں62.87 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔
عید کے موقع پر سلمان خان نے اپنی ملٹی اسٹارر فلم کسی کا بھائی کسی کی جان ریلیز کی۔ یہ فلم چار سال بعد سلمان کی پہلی عید پر بڑی اسکرین پر ریلیز ہوئی۔

 سلمان نے اس فلم کی سربراہی کی، فرہاد سمجھی کی ہدایت کاری میں اس فلم میں پوجا ہیگڑے، وینکٹیش، جگپتی بابو، راگھو جوئیل، سدھارتھ نگم، شہناز گل، جسی گل، پلک تیواری جیسے اداکار شامل ہیں۔