اوکاڑہ ،کار سرکار میں مداخلت،سابق وزیر اشرف سوہناکیخلاف مقدمہ درج 

Apr 23, 2023 | 21:00 PM

ایک نیوز :اوکاڑہ میں سابق وزیر اشرف سوہنا کیخلاف کار سرکار میں مداخلت پر ڈی ایس پی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

اوکاڑہ مقدمہ نمبر 769/23 جرم 353۔506B .186۔290۔291۔148۔149 تھانہ اے ڈویژن درج  ہوا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے ڈینٹسٹ کی دوکان بنا رکھی ہے۔ ملزمان کی جانب سے دوکان کے سامنے رکشے کھڑے کروا کر پرچی لی جاتی ہے۔  مقدمہ سابقہ صوبائی وزیر بلدیات اشرف خان سوہنا ، محمد صدیق سراج ڈینٹسٹ اور 7 نامعلوم افراد پر درج ہوا۔محمدصدیق ڈینٹسٹ نے M C B چوک میں دوکان بنا رکھی ہے ۔ غیر قانونی طور پر رکشے کھڑے کروا کر پرچی لیتا ہے ۔رمضان المبارک کےآخری دن بازار میں آنے والے شہریوں کا کافی رش ہونے کی بنا پر روڈ اور چوک کو کلئیر رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس اہلکار تعینات تھے۔  دوکان کے سامنے رکشے نہ کھڑے کرنے پر الزام علیہ کو رنج تھا۔  ملزمان کی جانب سے روڈ کو بند کیا گیا۔  ڈی ایس پی کے موقع پر پہنچنے پر اشرف خان سوہنا نے گاڑی میں بیٹھے ڈی ایس پی سے دست گریبان ہو گیا۔ ملزمان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے اور گالی گلوچ کرتے رہے۔

مزیدخبریں