ایک نیوز:جرمن میگزین کے ایڈیٹر کو مصنوعی ذہانت کا استعمال مہنگا پڑ گیا، سات مرتبہ فارمولا ون کے چیمپئن رہنے والے مائیکل شوماکر کا فرضی انٹرویو شائع کرنے پر ایڈیٹر نوکری سے فارغ ۔
جرمن میگزین کی جانب سے جاری ایک معذرتی بیان میں بتایا گیا تھا کہ مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کے ذریعے بنایا گیا مائیکل شوماکر کا فرضی انٹرویو شائع کرنے پر میگزین کے ایڈیٹر این ہوف مین کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے، وہ 2009 سے میگزین کیلئے بطور ایڈیٹر کام کر رہے تھے۔
15 اپریل کو جرمن میگزین نے فرنٹ پیج پر "مائیکل شوماکر کا پہلا انٹرویو" کی ہیڈنگ اور "مغالطے کی حد تک سچ" کی سب ہیڈنگ کے ساتھ 54 سالہ فارمولا ون ریسر مائیکل شوماکر کی مسکراتی ہوئی تصویر جبکہ میگزین کے 8 ویں صفحے پر "میری زندگی مکمل طور پر بدل گئی" کے عنوان سے فرضی انٹرویو شائع کیا تھا۔