بلی نے مالکن کو کوما میں جانے سے بچالیا،مگر کیسے؟

Apr 23, 2023 | 20:26 PM

 ایک نیوز : برطانیہ کی بلی وِلو نے اپنی مالکن امینڈا جیمسن کو کوما میں جانے سے بچالیا جس کے بعد ولو ایک اسٹار بن چکی ہے۔
رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے شہر لیورپول کی رہائشی 51 سالہ امینڈا کو اُن کی پالتو بلی نے کوما میں جانے سے اس وقت بچایا جب وہ رات گئے شوگر ڈاؤن ہونے کے نتیجے میں گرنے والی تھیں۔

 امینڈا نے واقعے کی تفصیل بتائی کہ میں ایک رات شدید شوگر ڈاؤن ہونے کے سبب اپنے بستر سے اٹھنے کی کوشش کر رہی تھی کہ کچھ کھاؤں پیوں، میری شوگر اس قدر ڈاؤن تھی کہ میں نیم بے ہوشی کی حالت میں گر پڑی۔

یہ تمام منظر ولو بہت غور سے دیکھ رہی تھی، جب ولو کو صورتحال سنگین ہونے کا اندازہ ہوا تو وہ بھاگ کے امینڈا کے شوہر 57 سالہ رے شیرووڈ کے بستر پر گئی جو ٹی وی دیکھتے ہوئے سو گئے تھے۔

ولو نے رے کے پیروں پر کاٹنا شروع کردیا جس کے بعد رے اٹھ کر بیٹھ گئے۔بعدازاں ولو کسی طرح رے کو امینڈ اکے پاس لے کر پہنچی، اور جب انہیں زمین پر پڑا ہوا دیکھا تو رے نے فوراً ہی ایمبولینس بلوائی۔

رے شیر ووڈ کے مطابق وہ ٹی وی دیکھتے ہوئے سو گئے تھے اور 4 بجے بلی نے اِنہیں بیدار کیا، انہوں نے بلی کو دیکھا تو اُنہیں بلی بے چین اچھل کود کرتی ہوئی نظر آئی اور ساتھ میں کاٹ بھی رہی تھی۔

امینڈا کے شوہر کے مطابق ایمبولینس کے ذریعے اہلیہ کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں امینڈا کو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور وہ بالکل ٹھیک ہوگئیں۔

رے نے کہا کہ مجھے ڈاکٹرز نے بتایا کہ اگر امینڈا کو اسپتال لانے میں تھوڑی سی مزید دیر ہوتی تو وہ کوما میں جاسکتی تھیں۔

مزیدخبریں