میٹا کمپنی نے واٹس ایپ میں ایک اورنیا فیچر متعارف کرادیا

میٹا کمپنی نے واٹس ایپ میں ایک اورنیا فیچر متعارف کرادیا
کیپشن: Meta Company has introduced a new feature in WhatsApp

ایک نیوز :دنیا کی معروف ترین سافٹ ویر بنانے والی میٹا کمپنی نے اپنی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ واٹس ایپ میں ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے۔

 میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے اس فیچر کا اعلان کیا۔واٹس ایپ میں ڈس اپیئرنگ میسج فیچر کو 2020 میں متعارف کرایا گیا تھا جس میں ٹیکسٹ میسج مخصوص وقت (24 گھنٹے، 7 دن اور 90 دن) کے بعد غائب ہوجاتا ہے۔ اب اس فیچر کو کچھ بدلا گیا ہے اور ایسے میسج کو صارف اب آپ اپنے پاس محفوظ رکھ سکتے ہیں،اس نئے فیچر کو سینڈر سب پاور کا نام دیا ہے اور یہ ایسا فیچر ہے جو بھیجنے اور موصول کرنے والے صارف کی مرضی پر ہی کام کرے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اس کا مطلب ہے کہ جب تک ڈس اپیئرنگ میسج بھیجنے والے صارف کی مرضی نہیں ہوگی اس وقت تک آپ اس میسج کو محفوظ نہیں کر سکیں گے۔

میٹاکمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ اس نئے فیچر سے میسج بھیجنے والے کو اس وقت ویٹو پاور مل جائے گی جب موصول کرنے والا میسج کو محفوظ کرنے کی کوشش کرے گا۔