ایک نیوز :وزارت دفاع کی خفیہ رپورٹ میں عمران خان، رانا ثناء اور خواجہ آصف سمیت دیگر سیاسی قائدین کو دہشت گردوں کی طرف سے نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
دو صوبوں میں انتخابات سےمتعلق کیس میں سپریم کورٹ کو دی گئی وزارت دفاع کی خفیہ رپورٹ کے مندرجات سامنے آگئے،جس میں عمران خان، رانا ثناء اور خواجہ آصف سمیت دیگر سیاسی قائدین کو دہشت گردوں کی طرف سے نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
خفیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم عمران خان کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، عمران خان کو نقل و حرکت اور جلسہ جلوس ریلی میں ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے، شرپسند مذہبی عناصر بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔
وزارت دفاع کی رپورٹ کے مطابق رانا ثناءاللہ اور خواجہ آصف کی بھی ٹارگٹ کلنگ کا خطرہ موجود ہے،ٹی ٹی پی اور غیرملکی کالعدم تنظیم ن لیگ پیپلزپارٹی کی قیادت کو نشانہ بنا سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق خفیہ اداروں کو عمران خان کےسیکیورٹی اہلکاروں کی اسکروٹنی کاکہا گیاہے،اوربنی گالامیں تعینات عملےکی اسکروٹنی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔