سپریم کورٹ کیخلاف منفی مہم کی شدید مذمت کرتے ہیں،پرویز الٰہی

Apr 23, 2023 | 20:07 PM

پی  این این :سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کاکہنا ہے کہ حکمران اتحاد کی جانب سے سپریم کورٹ کیخلاف منفی مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
گجرات میں صنتکاروں سے گفتگو میں  صدر تحریک انصاف چودھری پرویزالٰہی کاکہنا تھا کہ  حکمرانوں کو نہ تو معاشی بحران کی فکر ہے اور نہ ملکی معاملات سدھارنے کی صلاحیت ہے۔ آئین شکن حکمران صرف اور صرف غیر آئینی طور پر اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں۔ 

سابق وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ  پی ڈی ایم نے ہر ادارے کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔ حکمران اتحاد کی جانب سے سپریم کورٹ کیخلاف منفی مہم قابل مذمت ہے۔  اداروں کو متنازع بنانے کی مہم کے پیچھے ماسٹر مائنڈ نوازشریف ہیں۔ تاریخ کے نااہل ترین حکمران انتخابات کا سامنا کرنے سے خوفزدہ ہیں۔ 

چوہدری پرویز الہیٰ کا مزید کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے انتخابات کے علاوہ کوئی اور طریقہ نہیں۔ مقررہ آئینی مدت میں انتخابات میں ناکامی پر نگراں حکومتوں کا اب کوئی آئینی جواز نہیں۔ تحریک انصاف نگراں حکومتوں کے معاملے پر سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرچکی۔ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی ان شاءاللّٰہ بھرپور انتخابی مہم چلائے گی۔ 

مزیدخبریں