ایک نیوز :رہنماتحریک انصاف فواد چودھری کاکہنا ہے کہ وزیراعظم آفس کی آڈیو لیک پر سپریم کورٹ سے تحقیقات کا کہا لیکن یہ درخواست اب تک نہ لگی۔ ججز بھی غیر محفوظ ، آڈیولیکس کا معاملہ تباہ کن ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جب وزیر اعظم آفس اور وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو ریلیز کی گئیں تو پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے بارہا درخواست کی کہ دیکھیں یہ سلسلہ تباہ کن ہے۔اگر ملک کے وزیر اعظم کا دفتر اتنا غیر محفوظ ہے کہ وہاں ہر میٹنگ کی ریکارڈنگ ہو رہی ہے تو باقی کون محفوظ ہوگا؟
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی درخواست کئی ماہ گزرنے پر بھی سپریم کورٹ میں نہیں لگی۔اب کوئی جج، سیاستدان، سرکاری ملازم حتیٰ کہ گھریلو خواتین بھی اس تھرڈ کلاس سوچ کا شکار ہیں اور کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔