گڑھی خدا بخش: بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو کی شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری

Apr 23, 2023 | 20:00 PM

 ایک نیوز :وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے مادر جمہوریت محترمہ بیگم نصرت بھٹو کے مزار پر بھی فاتحہ خوانی کی۔

دونوں بہن بھائیوں نے اپنے ماموں میر مرتضیٰ بھٹو اور میر شاہنواز بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے 18 اکتوبر 2007 کے گمنام 20 شہداء کی قبروں پر بھی حاضری دی۔

شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے 2007 میں سانحہ کارساز کے گمنام شہداء کو ”میں بھٹو ہوں“ کی شناخت کے ساتھ گڑھی خدا بخش میں دفن کیا تھا۔

مزیدخبریں